
کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی میں بیٹےکے بعد باپ کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنادیا گیا۔جامع مسجد و امام بارگاہ صغرا کورنگی نمبر 4 کے ٹرسٹی 60 سالہ صفدر حسین رضوی کو اسوقت گولیاں ماریں جب وہ امام بارگارہ کے سامنے کھڑے تھے۔ لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹرسائیل سوار دہشت گردوں نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔ دہشت گردوں نے ایسا ظاہر کیا کہ جیسے ڈکیتی کرنے آئے ہوں مگر انہوں نے تلاشی فقط شہید صفدر شاہ جی کی لی اور انہیں نیچے گرا کر سر پر دوگولیاں ماردیں۔ جبکہ دو گولیاں سینے پر ماریں۔ چھ دن قبل ہی ان کے بیٹے سید اظہر حسین رضوی کو گھر کے دروازے پر گولیاں مار کر شہید کیا گیا تھا۔ اور پولیس نے اسے اسٹریٹ کرائم کا رخ دیا تھا۔


































