Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

کراچی:جمعتہ الوداع کو تحریک آزادی القدس پاکستان کی بائیک اور کار ریلی


اسرائیل کی نابودی کا وقت آن پہنچا ہے ،دنیا قبلہ اول کی آزادی دیکھے گی، مقررین
کراچی (پ ر) تحریک آزادی القدس پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں جمعة الوداع یوم القدس کے موقع پر آزادی بیت المقدس بائیک اور کار ریلی حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نکالی گئی، جس میں سینکڑوں افراد موٹر سائیکلوں اور کاروں کے ساتھ شریک ہوئے ،شرکائے ریلی نے سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے پاکستان اور فلسطین کا پرچم ہاتھوں میں تھام رکھا تھا ، شرکاءسے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری برادر علی اویس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استعماری طاقتیں مقدس سرزمین پر ناجائز ریاست کے استحکام کے لئے کوشاں ہیں تو دوسری جانب امت مسلمہ اور عرب حکمرانوں کی معنی خیز خاموشی فلسطینیوںکیلئے زہرِ قاتل ثابت ہورہی ہے، علامہ صادق تقوی نے کہا کہ انسانیت کا سب سے بڑا دشمن خود امریکا ہے اور انسانی حقوق کی پامالی کا الزام حق پرستوں پر لگانا کسی مذاق سے کم نہیں ، فلسطین کی آزادی اور یہودی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم ممالک کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular