
کراچی : کراچی میں نوری آباد ایم نائن موٹروے پر بس میں آگ لگ گئی۔ جس سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راچی سے خیرپور ناتھن شاہ جانے والی سیلاب متاثرین کی مسافر کوچ کے پچھلے حصے میں کوٹری کے قریب ہائی وے پر اچانک آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑی پچاس فیصد سے زائد جل کر راکھ ہوگئی، آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر مسافر کوچ میں بھگدڑ مچ گئی، جس پر مسافروں نے چلتی کوچ کا دروازہ کھول کو چھلانگیں لگائیں۔ ڈرائیور نے کوچ کو روک کر مسافروں کو باہر نکالا، مسافر کوچ میں خواتین اور بچوں سمیت 55 مسافر سوار تھے۔ مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بس کے ایئر کنڈیشنڈ یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی، ممکنہ طور پر ایئر کنڈیشنڈ یونٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔


































