Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جے 10 سی طیارے کی ائیر فورس میں شمولیت سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی، عمران خان

جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی پاکستان ائیر فورس میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے ٹین سی پاکستان ائیر فورس میں شامل کرلئے گئے ہیں، اس حوالے سے کامرہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں چیف آف ائیر اسٹاف کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی شریک ہوئے، جبکہ وفاقی وزرا، عسکری حکام اور چینی سفیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت پر خوشی ہے، جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، جے ٹین سی کا فضا میں مظاہرہ دیکھ کر دفاعی صلاحیت پر مزید یقین پختہ ہو گیا، جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی، چین کا جے 10 سی میں معاونت پر مشکور ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے، ہمارے نوجوان ملک کی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار رہے ہیں، افواج اس وقت مضبوط ہوتی ہیں جب ملک کے لوگ ان پیچھے ہوتے ہیں، ہماری مسلح افواج اور قوم نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، بالاکوٹ میں پاکستان نے بھارت کو بہترین جواب دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے یہاں ہر شعبے کے بہترین ماہرین موجود ہیں، ہمارے ماہرین ملک سے باہر ہیں جن کو لانے کے لیے ہم نے اقدامات کرنے ہوں گے، اللہ کا مشکور ہوں ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوا، جیسے ہی ٹیکس جمع ہوگا عوام کو سہولیات دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر بابر سدھو کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی، جدید ہتھیاروں اور دیگر دفاعی شعبوں میں چین کی معاونت قابل تعریف ہے، جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی، پاک فضائیہ نے ہر مشکل میں وطن کی حفاظت کاعزم کیا ہے، آج کا دن پاک فضائیہ کے لیے اہم ہے۔
جے ٹین سی طیارہ فضا سے زمین اور فضا سے سمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اس میں بحری حدود کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے ٹین سی بحری جہاز تباہ کرنے والے مؤثر میزائلوں سے لیس ہے اور بھاری مقدار میں حربی سازو سامان اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جے ٹین سی اسٹریٹیجک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہے، اور جے ٹین لڑاکا طیاروں کو جے ایف 17 کے ساتھ مواصلاتی طور پر منسلک کرنے کا آپشن موجود ہے، جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی بھارتی رفال طیاروں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular