
اسٹاک ہوم : سوئیڈن نے نیٹو میں شمولیت کیلئے ترکیہ کی تمام شرائط ماننے سے انکار کردیا ہے۔ سوئیڈش وزیراعظم الف کرسٹرسن نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ترکیہ نیٹو میں شمولیت کیلئے سوئیڈن کی درخواست منظور کر لے گا تاہم سوئیڈن ان تمام شرائط کو پورا نہیں کرے گا جو انقرہ نے حمایت کے لیے رکھی ہیں۔ ہم وہی کریں گے جو کرسکتے ہیں لیکن وہ ایسی چیزیں مانگ رہے ہیں جو ہم انہیں نہیں دے سکتے ہیں۔ فن لینڈ اور سوئیڈن نے 2022 میں ترکیہ کے ساتھ سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد نیٹو کی رکنیت کیلئے انقرہ کے اعتراضات کو دور کرنا تھا۔ ترکیہ نے کہا ہےکہ جب تک دونوں ممالک کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کیخلاف اقدامات نہیں کرتے وہ نیٹو کیلئے اس کی رکنیت کی منظوری نہیں دے گا۔


































