Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب اور ایران کو ایک دوسرے کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول ہے، ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کا دشمن یا ایران کو سعودی عرب کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول ہے۔ شامی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے دوران بھی ایران نے سعودی عرب کو ہرگز دشمن ملک قرار دینے سے گریز کیا تھا۔ ولی امر مسلمین آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے صرف امریکا اور اسرائیل کو دشمن قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کو فوبیا بناکر خطے کے ممالک کو ڈرانے اور دھمکانے کی سازش کی، وقت کے ساتھ یہ سازش بے نقاب ہوگئی۔ آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب دو بڑے ملک ہیں، تعلقات بحالی سے خطے میں بڑی اہم تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ایک سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ایران گزشتہ دہائیوں میں بھی شام کے ساتھ کھڑا تھا اور مستقبل میں بھی کھڑا رہے گا۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ شام کے صدر بشارالاسد نے امریکی اتحاد اور اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، امریکا اور اس کے حواریوں نے شام کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش کی تھی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ امریکیوں نے داعش اور دیگر دہشتگرد گروپوں کو تشکیل دینے کا اعتراف کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular