Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

واضح ہو گیا کہ شراب کا بل حفیظ دور میں منظور ہوا، کاظم میثم

گلگت : وزیر زراعت گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعتوں کے خلاف جس طرح جھوٹے الزامات لگائے گئے اس سے مذہبی جماعت کے کارکنان کی دل آزاری ہوئی ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں الکوحل کے استعمال کو کس دور میں اور کس نے منظور کیا۔ گورنر گلگت بلتستان کا بیان جھوٹے الزام لگانے والوں پر بم بن کر گرا ہے۔ کہ جس کے بعد الزام لگانے والوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور بیان واپس لینے کے لیے دباؤ دیا جا رہا ہے۔ موجودہ گورنر اور سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ نے واضح طور پر کہا کہ شراب بل حفیظ کے دور میں پاس ہوا ہے۔ یہ بیان حقیقت پر مبنی ہے اس بیان کے بعد کسی قسم کی بحث کی گنجائش نہیں رہتی، ابھی کوشش ہو رہی ہے کہ کسی طرح گورنر اپنے بیان سے پھر جائے۔ ویڈیو بیان اور دستاویزات کے بعد اس حقیقت سے انکار شاید ممکن نہ ہو۔ اس معاملے میں تمام سنجیدہ افراد اس بات کی گواہی دیں گے کہ ریونیو ایکٹ کو مذہبی جماعتوں کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کیا گیا اور سراسر جھوٹ بولا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular