Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کیخلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا دروازہ کھل گیا

عالمی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی درخواست منظور کرلی، فریقین کو 16مارچ تک دلائل جمع کرانے ہوں گے
فلسطین کوریاست کا درجہ حاصل نہیں، امریکا اور جرمنی کے ساتھ برازیل،ہنگری،آسٹریا،چیک ری پبلک اور آسٹریلیا اسرائیل کی حمایت میں کھڑ ے ہوگئے
ہیگ (نیوزڈیسک) عالمی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کیلئے بیرون ملک فلسطینیوں کی نمائندہ کانگریس کی درخواست منظور کر لی ہے، درخواست میں 1967کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں میں صہیونی ریاست کے ناجائز تسلط اور فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاہے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست پر اسرائیلی ریاست کی ناقابل قبول سرگرمیوں کی تحقیقات کی جائے گی، اس سے پہلے اسلامی کانفرنس تنظیم،عرب لیگ نے بھی عدالت سے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات پر زور دیا تھا، عدالت نے تمام فریقین کو 16مارچ تک اپنے دلائل جمع کرانے کیلئے کہا ہے، دوسری جانب امریکا اور جرمنی کے ساتھ برازیل،ہنگری،آسٹریا،چیک ری پبلک اور آسٹریلیا اسرائیل کی حمایت میں کھڑ ے ہوگئے ہیں،ان ممالک کا موقف ہے کہ فلسطین کوریاست کا درجہ حاصل نہیں لہذا عالمی فوجداری عدالت اسرائیل کے خلاف مقدمہ نہیں چلاسکتی،اسرائیل نے اپنی حمایت پر ان ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular