
دمشق: شام میں دمشق ائرپورٹ پر حملے میں 2 شامی فوجی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے دمشق کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور اس کے اطراف تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے طبریہ جھیل کی سمت سے ایئرپورٹ پر میزائل داغے۔ دفاعی نظام نے بیشتر میزائل فضا میں ہی تباہ کردئے۔ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایئر پورٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ فضائی سروس عارضی طور پر معطل ہو گئی ۔ میزائل کا ملبہ گرنے سے دو شامی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔


































