
تل ابیب: اسرائیل صومالیہ کے علیحدہ علاقے صومالی لینڈ میں ایک ممکنہ فوجی اڈے کے قیام پر غور کر رہا ہے، جہاں سے وہ یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیاں کر سکے گا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق دسمبر میں اسرائیل صومال لینڈ کو خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بنا۔ صومالی لینڈ اسرائیل کو حوثیوں کے خلاف جاسوسی اور کارروائیاں کرنے کی اجازت دے گا۔ دو اعلیٰ عہدیداروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا۔ جون میں اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے صومالی لینڈ کے ساحل کا جائزہ لیا اور ممکنہ فوجی اڈے یا تنصیبی مقام کی تلاش کی۔ یہ مقام یمن سے تقریباً 260 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔ اسرائیل نے ہرگیسا میں ایک ہوٹل کی بالائی منزل پر دھماکہ پروف کمرے بھی کرائے پر لیے تاکہ سفارتخانے کے لیے مناسب جگہ کا جائزہ لے سکے۔
صومالی لینڈ کے وزیر صدرخانہ خدر حسین عبدی نے کہا کہ سکیورٹی کے لحاظ سے تعلقات اسٹریٹجک ہوں گے اور مستقبل میں فوجی اڈے کے امکان کا تجزیہ کیا جائے گا۔


































