Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

جنوبی لبنان پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 4 افراد شہید

بیروت : قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں نافذ العمل سیز فائر کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ معاہدے کے نفاذ کو نو روز گذرنے اور اس میں مزید تین ہفتوں کی توسیع کے باوجود قابض دشمن کی جانب سے فضائی حملوں، توپ خانے کی گولہ باری اور رہائشی مکانات و عمارات کو مسمار کرنے کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے۔
لبنانی ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شام جنوبی لبنان کی بستی یحمر الشقیف میں قابض دشمن نے ایک موٹر سائیکل کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو گئے، جو کہ سیز فائر معاہدے کی تازہ ترین اور سنگین خلاف ورزی ہے۔
لبنانی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی شام جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2 مارچ سنہ 2026ء سے لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی کل تعداد 2,491 ہو چکی ہے جبکہ 7,719 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب لبنان کی سرزمین سے حزب اللہ کی جوابی کارروائی میں داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں کریات شمونہ کے سرحدی علاقے میں واقع مرغلیوت، مسغاف عام اور منارا جیسی بستیوں میں سائرن بج اٹھے۔ قابض اسرائیل کی فوج نے بعد ازاں دعویٰ کیا کہ اس نے ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا جبکہ دوسرا ایک کھلے علاقے میں گرا۔ حزب اللہ نے پانچ فوجی کارروائیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular