
غزہ : اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ میں متعدد مقامات پر بم برسادئے۔ صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کے عین جنوب مغرب میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔دھماکے سے لوگوں کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا اور خوف و ہراس پھیل گیا۔اسرائیلی توپ خانے نے بیت حنون قصبے کے مغرب میں ایک مقام اور زرعی زمین پر تین گولے داغے۔جبکہ خان یونس شہر کے مشرق میں ایک مقام پر دو گولے فائر کیے جس سے شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔صیہونی فوج نے کہا ہے کہ یہ فضائی حملے غزہ سے فائر کیے گئے راکٹ کا جواب ہیں۔ حملے میں حماس کے راکٹوں کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے خام مال پر مشتمل زیر زمین کمپلیکس کو نشانہ بنایا۔


































