
غزہ : اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملے جاری ہیں۔ حملوں میں مزید ستائیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ سٹی کے مضافات میں اسکول کو نشانہ بنایا۔ اسکول میں پناہ گزینوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت آٹھ فلسطینیی شہید اور سات زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں۔ ڈرونز اور توپ خانے نے جبالیہ، شاطی کیمپ، غزہ سٹی البریج اور نصیرات سمیت شمالی غزہ میں رہائشی مقامات پر بم برسائے۔ جس میں طبی عملے کے ایک رکن۔ خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد شہید ہوئے۔
سات اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی بربریت میں شہدا کی تعداد چھیالیس ہزار پانچ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔
ادھر بیت حنون میں جھڑپوں کے دوران چار صیہونی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ جبالیہ میں ایک اور جھڑپ میں آٹھ فوجی زخمی ہوئے۔ ایک ہفتے میں ہلاک فوجیوں کی تعداد دس ہوگئی۔


































