
تل ابیب : اسرائیلی وزیرِ خارجہ گیدون ساعر نے پہلی بار صومالی لینڈ کا دورہ کرکے جلد سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کردیا۔ گیدون ساعر صومالی لینڈ کے دارالحکومت حرگیسا پہنچے۔ جہاں صومالی لینڈ کے حکومتی عہدیداروں نے ایئرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے صدر عبد الرحمان محمد عبد اللہ سے صدارتی محل میں ملاقات کی اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ گیدون ساعر نے کہا کہ اسرائیل تنقید سے متاثر نہیں ہے اور دونوں ممالک جلد ہی سفارت خانے کھولیں گے اور سفیر مقرر کریں گے۔ صومالیہ کی وزارتِ خارجہ نے ساعر کے دورے کو غیر قانونی مداخلت اور ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ بغیر موغادیشو کی اجازت کسی بھی سرکاری سرگرمی یا تعلقات غیر قانونی، منسوخ اور کالعدم ہیں۔


































