
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں قیامت برپا کردی۔ جنگی طیاروں نے رات گئے کمال عدوان اسپتال سے ملحقہ عمارت پر میزائل حملہ کیا جسے کے نتیجے میں طبی عملے کے پانچ افراد سمیت پچاس سے زائد فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ حملے میں عمارت اور اس سے متصل مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ حملے میں جسم ٹکڑوں میں بٹ گئے۔
شیخ رضوان محلے میں ایک گھر پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں خاندان کے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 13 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ رفح پر حملے میں نو۔ صابرہ محلے میں پانچ اور زیتون محلے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد پینتالیس ہزار چار سو ہوگئی ہے۔


































