
غزہ: غزہ پر اسرائیلی حملوں میں دو بچوں سمیت نو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں متاثرین کے خیموں اور گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی ڈرون نے خان یونس میں ترکش سلاٹر ہاؤس کے قریب بے گھر افراد کے خیمے پر حملہ کیا جس میں ایک بچے سمیت پانچ فلسطینی شہید اور دس سے زائد ہو گئے۔ غزہ سٹی میں دو مختلف مقامات پر گولہ باری سے دو افراد شہید اور پانچ زخمی ہوئے۔ الزیتون میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچہ شہید ہوگیا۔ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ الصبرہ گاڑی پر حملے میں زخمی بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا، جس سے اس حملے میں شہداء کی تعداد چار ہو گئی۔


































