
غزہ :غزہ پر اسرائیلی بربریت کم نہ ہوسکی۔ رات گئے اسرائیلی جنگی طیارے نصیرات، الشاطی اور شیخ رضوان میں شدید بمباری کرتے رہے۔ حملے میں بچوں سمیت نو فلسطینی شہید ہوگئے۔ حملوں کے دوران پندرہ افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ادھر امدادی کارکنوں نے الشفا اسپتال کے احاطے سے مزید تیس افراد کی اجتماعی قبر دریافت کرلی۔
سات اکتوبر سے جاری قابض فوج کے حملوں میں شہداء کی تعداد 33 ہزار نو سو ستر ہوگئی ہے۔ مغربی کنارے میں بھی قابض فوج کے مظالم جاری ہیں۔ فوجی آپریشن کے دوران علاقے میں دھماکے کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امدادی کارروائیوں کی اجازت نہیں دے رہا۔ غزہ کی پٹی پر جنگ انسانی کیلئے جہنم سے کم نہیں ہے۔ جنگ کی وجہ سے خطہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔


































