
رام اللہ : مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے لیے زندہ رہنا دشوار کردیا ہے۔ غاصب اسرائیلی فوج نے نابلس،چمشرقی یروشلم، جنین اور ہیبرون سے پچاس سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو نوجوان شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج سات اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے سے تقریباً دس ہزار کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کرچکی ہے جس میں تین ہزار سے زائد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
مغربی کنارے پر حکمران محمود عباس کی فلسطینی اتھارٹی تاحال فلسطینیوں کی حفاظت میں مکمل ناکام نظر آئی ہے۔بمغربی میڈیا کے مطابق پکڑ دھکڑ سے مغربی کنارے میں بھی حماس کی حمایت میں اضافہ ہورہا ہے۔


































