
تل ابیب : اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر نے ایران پر ایک اور حملے کی کھلی دھمکی دیدی۔ ایال ضمیر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی وقت اپنے دشمنوں کے خلاف حملہ کرسکتی ہے۔ جہاں بھی ضرورت ہوگی وہ حملہ کریں گے اور اسرائیل دشمن کے خلاف کارروائی سے کبھی نہیں ہچکچائے گا۔
انہوں نے ایران کو اسرائیل کے خلاف طویل اور پیچیدہ جنگ کا مرکزی محرک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے اسرائیل کے گرد گھیراؤ کیلئے مالی اور عسکری مدد فراہم کی۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ نئے حملے کے منصوبے پیش کرنے والے ہیں۔


































