
تل ابیب : صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کے متوقع اعلان کے بعد غزہ سے انخلاء کی تیاری شروع کردی ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ کان نیوز نے اسرائیلی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کے فوری بعد رفح کراسنگ کے ساتھ ساتھ نیٹزارم اور فلاڈیلفی کے راستوں سے بھی انخلاء کی تیاری کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نےغزہ کے ارد گرد اپنی افواج کی دوبارہ تعیناتی اور فوجوں کو بتدریج واپس بلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے انخلا کے پیش نظر ایک کلومیٹر چوڑا بفرزون قائم کیا ہے۔


































