Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ : جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں مزید حملے شروع کر دیے ہیں۔ اسرائیلی حملوں اور فائرنگ سے بچوں سمیت پانچ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے ان علاقوں میں بھی حملے کیے جو اس کے براہِ راست فوجی کنٹرول میں نہیں ہیں۔
طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ خان یونس میں الگ الگ اسرائیلی حملوں میں کم از کم تین فلسطینی شہید ہوئے جن میں پندرہ سالہ لڑکا شامل ہے۔ رفح میں دو فلسطینی صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ جبکہ ایک فلسطینی کو مغربی کنارے کے علاقے نیگیو میں گولیاں ماری گئیں۔
مرکزی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ شمالی غزہ میں غزہ سٹی کے طفاح محلے میں اسرائیلی فورسز نے گھروں اور شہری انفراسٹرکچر کی مسماری جاری رکھی۔
ادھر شجاعیہ اور زیتون کے علاقوں میں بھی توپ خانے کی گولہ باری اور ڈرون حملوں سے مزید تباہی کی اطلاعات ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular