
دمشق: اسرائیل نے شام میں دو دن میں دوسری بار فضائی حملے کئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعہ کی صبح شام کے شہر حلب اور سفیرہ میں مختلف مقامات پر حملے کئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے 3 حملوں میں دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ سائنسی تحقیق کے مراکز اور میزائلوں کے گوداموں پر بھی حملے کیے گئے۔ شامی سرکاری ٹی وی نے بھی حلب پر اسرائیلی حملوں کی تصدیق کی ہے۔ یہ وہ ٹھکانے ہیں جن کو اسرائیل بشار حکومت کے وقت بھی نشانہ بنا چکا ہے۔
اس سے قبل اسرائیل نے جمعرات کو دمشق کے نواحی دیہی علاقے میں بریگیڈ 90 کی کمان پر فضائی حملہ کیا تھا۔ یہ اسرائیل کے ساتھ سرحد پر مبینہ طور پر ایران کا ایک عسکری ونگ تھا۔


































