Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی ائیرچیف کا حماس حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف

تل ابیب: اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل ٹومر بار نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کے دوران اسے نہ روکنے کا اعتراف کرلیا۔اسرائیلی نیوز چینل 12 نے اسرائیلی فضائیہ کی سات اکتوبر حملے کی تحقیقات کے ممکنہ نتائج شائع کیے ہیں۔ جس کے مطابق فضائیہ حملے کی تیاری میں ناکام رہی اور اس کا ردعمل مؤثر نہیں تھا۔ میجر جنرل ٹومر بار نے تحقیقات میں بتایا کہ 7 اکتوبر کی صبح ہمارے لیے ایک مکمل حیرت کے ساتھ شروع ہوئی۔ ہم نے حماس کے حملوں کا فوری جواب دیا۔ لڑائی اور اپنے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی۔ مگر بدقسمتی سے ہم اس دن کافی مؤثر ثابت نہیں ہو سکے
رپورٹ کے جواب میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ کی تحقیقات 7 اکتوبر کی تحقیقات کا حصہ ہیں اور مکمل ہونے پر عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular