
غزہ : اسرائیلی فورسز نے عالمی صمود فلوٹیلا میں شامل آخری کشتی بھی روک لی اور اس پر سوار چھ رضاکاروں کی حراست کے بعد تعداد ساڑھے چار سو ہوگئی ہے۔ فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ قافلے میں شامل آخری کشتی کو گذشتہ رات بین الاقوامی پانیوں میں روکا گیا۔
اسرائیل نے اکاون کشتیوں اور چار سو پچاس رضاکاروں کو حراست میں لیکر اشدود منتقل کردیا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے قافلے کو مشہوری کا حربہ قرار دیا ہے اور کہا ہےکہ رضاکاروں کو سفارتی نمائندوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔ 87 رضاکاروں نے غیر قانونی حراست کیخلاف بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ کشتیوں پر بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی کے دوران ربڑ کی گولیاں بھی چلائی گئیں۔


































