ٹارگٹ کلنگ، لبنان ترکی و دوسرے ممالک کے اندر حماس کی موجودگی کے خلاف اشتعال پھیلانا اور تعلقات کو خراب کرنا اسرائیلی اقدامات کا حصہ ہیں
اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ عالمی رائے عامہ بحران کورونا میں مگن ہے تو سینچری ڈیل منصوبے کو نافذ کیا جا سکتا ہے، تو یہ اس کی بہت بڑی بھول اور غلط فہمی ہے
غزہ(نیوز ڈیسک) حماس کے سیکرٹری امور خارجہ ماہر3 صلاح نے کہا ہے کہ فلسطینی حدود سے باہر حماس کی موجودگی کے خلاف دشمن صیہونی رڑیم نے اپنی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے ،صیہونی اقدامات میں براہ راست ٹارگٹ کلنگ، لبنان ترکی و دوسرے ممالک کے اندر حماس کی موجودگی کے خلاف اشتعال پھیلانا اور حماس کے ساتھ میزبان ممالک کے تعلقات کو خراب کرنا شامل ہے ، صیہونی رڑیم اپنے اقدامات کے ذریعے حماس اور امتِ مسلمہ کے درمیان فاصلے ڈالنا چاہتی ہے،انہوں نے عرب دنیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی بڑھتی خواہش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے جب پوری دنیا میں غاصب و دہشتگرد صیہونی رڑیم اسرائیل سے بائیکاٹ کی باتیں ہو رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں قید فلسطینی مزاحمتی محاذ کے حامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اس کے علاوہ کوئی قصور نہیں کہ وہ فلسطینی ہیں اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کی حمایت کرتے ہیں، حماس کے ایک رہنما اور فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے رکن مشیر مصری نے بھی صیہونی ٹولے کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت، اگر یہ سمجھتی ہے کہ عالمی رائے عامہ چونکہ بحران کورونا میں مگن ہے تو سینچری ڈیل منصوبے کو نافذ کیا جا سکتا ہے، تو یہ اس کی بہت بڑی بھول اور غلط فہمی ہے، حماس کے ترجمان حازم قاسم نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش کے اس بیان پر کڑی نکتہ چینی کی ہے جس میں انہوں نے امارات اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ تعلقات کے قیام کی حمایت پر زور دیا ہے،انہوں نے کہا کہ انور قرقاش اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے لابنگ کررہے ہیں، ان کی اسرائیل سے دوستی کی باتیں عرب ممالک کے متفقہ فیصلوں اور عرب لیگ کی قراردادوں کی صریح نفی ہے ،ان کے بیان سے فلسطینی قوم کے زخموں پر نمک پاشی ہوئی ہے ،ان کی جماعت غاصب صیہونی دشمن کے خلاف اور سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے جنگ سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل،حماس اور امتِ مسلمہ کے درمیان فاصلے ڈالنا چاہتا ہے(حماس…
اسرائیل،حماس اور امتِ مسلمہ کے درمیان فاصلے ڈالنا چاہتا ہے(حماس رہنما)
-
Ilyas - جون 26, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































