Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اسرائیل سعودی تعلقات امریکی سلامتی کے مفاد میں ہیں، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا امریکا کے قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔ واشنگٹن میں امریکا اسرائیل تعلقات عامہ کمیٹی کانفرنس سے خطاب میں انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا معاملہ واشنگٹن کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امریکا دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ بائیڈن انتظامیہ کو اس بات کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مکمل طور پر معمول پرلایا جا سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انضمام اور معمول کے تعلقات استوار کرنے کی کوششیں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان پیش رفت کا متبادل نہیں ہیں اور انھیں اس کی قیمت پر نہیں آنا چاہیے۔ بلینکن نے واشنگٹن کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسرائیل کی سلامتی کے حوالے سے امریکی عزم پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ خطے میں اسرائیل کا مزید انضمام زیادہ مستحکم، زیادہ محفوظ اور زیادہ خوش حال خطے اور زیادہ محفوظ اسرائیل میں مدد دیتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular