
دمشق : اسرائیل نے ایک بار پھر شام پر میزائل داغ دئے۔ صیہونی فوج نے سرحدی علاقے قنطیرہ میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ شام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنوب مغربی شہر قنیطرہ کے مضافات میں اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب مختلف اہداف پر میزائل حملہ کیا۔ یہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں اس طرح کی دوسری جارحیت ہے۔ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے متعدد میزائل داغے گئے اور قنطیرہ کے آس پاس کے کچھ مقامات کومیزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔


































