
تل ابیب : اسرائیل نے ایک بار پھر بوشہر جوہری پاور پلانٹ پر حملہ کیا ہے۔ خوزستان میں پیٹرو کیمیکل زون کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران میں بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے قریب میزائل داغے۔ جس سے عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم مرکزی تنصیبات محفوظ رہیں اور ری ایکٹر کو نقصان نہیں پہنچا ۔ حملے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔
صوبہ خوزستان میں ماہ شہر اسپیشل پیٹرو کیمیکل زون کو نشانہ بنایاگیا، حملے میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے کچھ سیکشنز کو نقصان پہنچا۔ صوبہ ہرمزگان میں بندر خمیر سیمنٹ فیکٹری پر بھی حملہ کیا گیا۔


































