Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اسرائیل عالمی قوانین کی پامالی سے باز آجائے،پاکستان


اسرائیل ایسے یکطرفہ اقدام سے گریز کرے جو فلسطینی علاقوں پر قبضے کا باعث، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پامالی کا سبب بنے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا او آئی سی اجلاس سے خطاب، غرب اردن کے علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے والے صہیونی منصوبے پر تشویش
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پامالی کا سبب بن رہا ہے، شاہ محمود قریشی نے فلسطین میں غرب اردن کے علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے والے صہیونی منصوبے پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے غاصب صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور عالمی ضابطوں کی مسلسل خلاف ورزی سے باز آ جائے ،ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ نے فلسطین کی حمایت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد تل ابیب سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسے ہر یکطرفہ اقدام سے گریز کرے جو فلسطینی علاقوں پر قبضہ کرنے کا باعث اور بین الاقوامی قوانین کے علاوہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پامالی کا سبب بنے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular