
غزہ : حماس کے ترجمان عزت الرشک نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل قاہرہ میں مذاکرات کا ڈھونگ رچا کر رفح میں قتل عام کے لیے وقت حاصل کررہا ہے۔ مصر کے دارالحکومت میں حماس، قطر، مصر، امریکہ اور اسرائیل کے نمائندے جنگ بندی مذاکرات میں مصروف ہیں۔امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ بھی دورہ اسرائیل کے بعد واپس قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔قاہرہ میں حماس کے ترجمان عزت الرشک نے کہا ہے کہ اسرائیل مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل رفح میں قتل عام کے لیے مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔رفح پر حملے بند نہ ہوئے تو مذاکرات اہمیت کھو دیں گے۔چعزت الرشک نے مزید کہا کہ حماس نے ثالثوں کی کوششوں پر اعتماد کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا تھا ۔اب یہ تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کریں۔


































