
تل ابیب : صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنے کی دھمکی دیدی۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کی ایٹمی سائٹ کی تحقیقات بند کرنے پر جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو جوہری بم کے حصول سے روکنے کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑا کرے گا۔ میرے پاس ایران اور عالمی برادری کے لیے واضح پیغام ہے۔ اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ ادھر صیہونی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے ایرانی جوہری پروگرام پر ایجنسی کی رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنسی ایران کے سیاسی دباؤ کے سامنے جھک گئی, تہران کی جانب سے جوہری مواد کی موجودگی کے حوالے سے جو وضاحتیں فراہم کی گئی ہیں وہ قابل تشویش ہیں۔


































