
تل ابیب: اسرائیل نے غزہ سے متعلق مجوزہ پندرہ نکاتی روڈ میپ مسترد کرتے ہوئے امریکہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ اور کئی نکات پر اپنے تحفظات بھی پیش کردئے۔اسرائیلی چینل چودہ کے مطابق اسرائیل نے امریکا کو بتایا کہ مصر اور حماس کی تیار کردہ پندرہ نکاتی دستاویز موجودہ شکل میں قابل قبول نہیں ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق تل ابیب نے فوجی کارروائیوں پر پابندی سے متعلق تجاویز پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔ خصوصاً اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی آزادی سے متعلق نکات پر اعتراض کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے صرف ایک تجویز کی منظوری دی ہے۔ اس کے تحت غزہ میں تعینات کی جانے والی مجوزہ بین الاقوامی فورس میں شامل مراکش اور یوگنڈا کے اہلکاروں کی محدود تعداد کو استثنیٰ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکہ کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی موجودہ یلو لائن سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اسرائیلی مؤقف کے مطابق فوج ان خطرات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی جنہیں وہ اپنی افواج اور شہریوں کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔


































