
غزہ : حماس رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں مکمل جنگ بندی نہیں چاہتا۔ اسرائیل غزہ سے انخلا سے متعلق سنجیدگی سے بات نہیں کررہا۔ اسرائیل غزہ پر تسلط برقرار رکھنا چاہتا ہے۔حماس رہنما اسامہ حمدان نے مزید کہا ثالثوں سے سنجیدہ سوالا ت ہیں، مثبت جواب ملا تو آگے بڑھ سکتے ہیں۔
ادھر حماس کے ترجمان عبدالطیف الکانو نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں، مستقل جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا چاہتے ہیں۔ ہمارے مطالبات پر تمام دھڑوں نے اتفاق کیا ہے۔ ترجمان حماس نے کہا کہ مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانا مذاکرات کی پیشرفت کی لازمی بنیاد ہے، ہم جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں۔


































