
غزہ : حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کے مطابق 200 دنوں کے جنگ میں اسرائیل شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں کرسکا۔ غزہ میں حماس کا کنٹرول ہے اور کہیں بھی اسرائیلی فوجی محفوظ نہیں ہیں۔ابو عبیدہ کے کہنا ہے کہ حماس کے جنگجو اسرائیل کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں اور چند دنوں میں متعدد کارروائیوں میں پچاس سے زائد اسرائیلی فوج ہلاک اور دوسو سے زائد زخمی کیے ہیں۔ خان یونس،بیت الاحیہ اور زیتون کے علاقوں میں اسرائیلی فوج کو شکست اور پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کو متعدد محاذوں پر بدترین شکست دی ہے۔ حماس کی راکٹ صلاحیت اب بھی برقرار ہے اور ہم اس کو مزید جدید اور خطرناک بنانے پر کام کررہے ہیں۔


































