
غزہ : اسرائیل نے مصر سے ملحق رفح کراسنگ پر قبضہ کرکے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی بند کردی ہے۔ اسرائیل کے درجنوں ٹینک رفح کراسنگ میں داخل ہوئے اور کراسنگ پر اسرائیلی پرچم نصب کرکے آپریشنل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ کراسنگ سے بین الاقوامی ادارے اور اقوام متحدہ سمیت تمام امدادی اداروں کو ہٹاکر امداد کی فراہمی روک دی ہے۔ کراسنگ پر قبضے کے بعد صیہونی فوج نے حملے کئے۔ جس میں دس سے زائد مکان ملبے کا ڈھیر بن گئے اور بتیس افراد شہید ہوئے۔ حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیل کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ رفح آپریشن کو روکنے کے لیے اب عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نتین یاہو کے جنگی جنون کا علاج کیا جانا ضروری ہے۔


































