
غزہ : حماس کے رہنما فوزی برہوم نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے فوراً بعد غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے سے اس حقیقت کا پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر یہ حملہ امریکی حمایت سے کیا ہے۔ غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے سے اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں یورپ و امریکہ کے نعرے صرف دکھاوا ہیں ۔ صرف استقامتی جوابی حملوں سے ہی غاصب صیہونی حکومت کو جارحیت کا سلسلہ بند کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں میں اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


































