
تہران: ایرانی مسلح افواج کے مرکز خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر نے عوام کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی ہے۔ بیان میں مسلح افواج اور محاذِ مزاحمت کے ارکان کی ایک سو دن سے زائد جاری جنگ کے دوران ثابت قدمی اور عزم کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم نے اپنی مضبوط مزاحمت کے ذریعے دشمنوں پر اپنی مرضی مسلط کر دی اور امریکا اور صیہونی حکومت کو شکست تسلیم کرنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انقلاب کی قیادت اور عوامی استقامت نے یہ ثابت کر دیا کہ امریکا اور صیہونی حکومت کے پاس شکست قبول کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی قوم کا فولادی عزم ہر قسم کی جارحیت کے خلاف ایک ناقابلِ تسخیر دیوار بن چکا ہے۔ ایرانی فوجی قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمت کا راستہ ہی کامیابی اور فتح کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔


































