Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

آئی ایس او شہید ڈاکٹر نقویؒ کا لگایا ہوا پودا تھا، جو آج ایک تناور درخت بن چکا ہے، پیروان ولایت کانفرنس

کراچی: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام بانی آئی ایس او شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی 27 ویں برسی کی مناسبت سے پیروانِ ولایت کانفرنس کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ وحدت المسلمین گلستان جوہر کراچی میں کیا گیا۔ کانفرنس سے مولانا صادق رضا تقوی، مولانا نقی ہاشمی اور آغا نوازش رضا نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں آئی ایس او کے کارکنان و عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خون کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے امامیہ بلڈ ٹرانسفیوژن اینڈ میڈیکل سروسز نے خون کا عطیاتی کیمپ بھی لگایا، جس میں شرکاء نے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دیئے۔ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا صادق رضا تقوی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ نے انقلابِ اسلامی کو صحیح معنوں کو عوام میں متعارف و مقبول کروایا، آج مملکت خداداد پاکستان کے باشعور شہری امام راحل امام خمینیؒ کی فکر اور دشمن شناسی کو اپنا کر وقتِ حاضر کے یزید اور ظالم حکمرانوں سے بیزار ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نقی ہاشمی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ نے استعمار کا خوف لوگوں کے دل سے ختم کر دیا، آج پاکستان میں بسنے والے نوجوان امریکا و اسرائیل کے کرتوتوں سے نہ صرف آگاہ ہیں، بلکہ اس کے خلاف بے خوف و بے خطر صدائے احتجاج بھی بلند کر رہے ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او کراچی سید نوازش رضا رضوی نے کہا کہ شہدائے کربلا کی ہمت، جرأت و بہادری سے متاثر ہو کر ہی شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ نے شیطان بزرگ امریکا کے صدر جارج بش کی پاکستان آمد پر امریکا و اسرائیل و استعمار مردہ باد کے نعرے لگائے۔ نوازش رضا نے کہا کہ شہید ڈاکٹر نقویؒ کی زندگی آج کے فعال افراد کیلئے ایک مثال ہیں، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شہید ڈاکٹر نقویؒ کا ہی لگایا ہوا ایک پودا تھا، جو آج ایک طویل عرصے کا کامیاب سفر طے کرکے ایک تناور درخت بن چکا ہے، اس کامیاب سفر میں شہید ڈاکٹر نقویؒ اور انکے رفقاء کا خون شامل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular