Sat Oct 10, 2026

گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور

روزانہ کی خبریں

مسجد اقصیٰ کی تقسیم کا صیہونی ہدف کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے، اسماعیل ہنیہ

غزہ : حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مسلم ممالک کے رہنماؤں کے نام پیغام میں مسجد اقصیٰ کو بچانے اور اس کے خلاف قابض صہیونیوں کے مذموم منصوبوں کو روکنے کے لیے فوری اور تعمیری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے صہیونی وزیر کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی حالیہ توہین کا حوالہ دیا اور نئی انتہا پسند صہیونی حکومت کے خطرناک عزائم پر خبردار کیا کہ یہ حکومت مسجد اقصیٰ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ہنیہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اس خطرناک پیش رفت کے سامنے کسی صورت خاموش رہ کر اسے قبول نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات فلسطین میں حالات کو ایک اور تنازعہ کی طرف لے جائیں گے اور اس کے نتائج پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1967 میں بیت المقدس پر قبضے کے پہلے دن سے ہی صیہونی دشمن نے اس مسجد اور فلسطین کے دیگر مقدس مقامات کو اپنے قبضے میں کرنے کے مذموم منصوبے شروع کیے لیکن آج ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ بالکل مختلف ہے اور وہ صرف ایک مقصد کا تعاقب کر رہا ہے جس کا بین گویر نے واضح طور پر مسجد اقصیٰ پر حملہ کر کے اعلان کیا۔ یہ مقصد مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں جو اس مسجد پر مکمل اور حتمی تسلط کا پیش خیمہ ہوگا تاہم فلسطینی قوم اور مقاومت پوری امت اسلامی اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کے ساتھ ملکر کبھی بھی ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular