
اسلام آباد : کالعدم تنظیم کے سرغنہ احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں ایف آئی آر درج ہو گئی ہے۔ دونوں شرپسندوں نے 6 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسے کے دوران نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑائیں۔ سول سوسائٹی اور شیعہ قومی تنظیمات کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں نفرت آمیز گفتگو ، شیعہ کافر کے نعرے لگانے اور بدامنی پھیلانے کی ایف آئی درج کی گئی۔ دخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس گروہ اور ان افراد کے خلاف دفعہ 295،2988،506 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے علامہ محسن نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے ظہیر نقوی، ایم ڈبلیوایم اسلام آباد کے ضلعی صدر اسد اللہ،حسینی عزادار کونسل پاکستان کے وائس چیئرمین شیخ مظہر علی، سمیت مومنین و مومنات کی بڑی تعداد موجود تھی درخواست کو پہلے سے ریاست کی جانب سے درج شدہ مقدمہ جس میں بغیر این او سی جلسہ کرنے اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کی دفعات شامل تھیں کا ضمنی حصہ بناکر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


































