Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

عراقی حزب اللہ کے ہزاروں جوانوں کی فوجی مشقیں

مشقوں کا اولین ہد ف امریکی فوج کی کسی بھی چھاتہ بردار کارروائی کو ناکام بنانا اور اس سے نمٹنے کیلئے تیار رہناہے، مشقیں قصبہ جرف النصر میں ہورہی ہیں
امریکی اقدامات عراقی عوام کی استقامت کو متاثرنہیں کرسکتے، عراق پر تسلط جمانے کی کوششوں کو استقامتی تحریکوں کا سامنا کرنا پڑے گا،کتائب حزب اللہ
نجف (نیوز ڈیسک) عراق میں کتائب حزب اللہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عسکری مشقیں "کوؤں کا شکار”شروع کردیں، مشقوں میں جدید ترین ہتھیاروں سے لیس رضاکار فورس کے ہزاروں اہلکار حصہ لے رہے ہیں ان مشقوں کا مقصد دشمن کے چھاتہ برداروں کو روکنا اور زمین پر موجود دشمن کا مقابلہ کرناہے، یہ مشقیں بغداد سے 60 کلومیٹر دور قصبہ جرف النصر میں ہورہی ہیں،کتائب حزب اللہ کے ترجمان جعفر الحسینی نے بتایا کہ ان مشقوں کے چار اہداف ہیں جس میں اولین ہد ف امریکی فوج کی کسی بھی چھاتہ بردار کارروائی کو ناکام بنانا اور اس سے نمٹنے کیلئے تیار رہناہے،مشقوں کے دوران بعض ہتھیاروں کے تجربات بھی کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ امریکا عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی چھاؤنیوں میں اپنے چھاتہ بردار فوجی اتار کر ان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، کتائب حزب اللہ نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات عراقی عوام کی استقامت کو متاثرنہیں کرسکتے، عراق پر تسلط جمانے کی امریکا کی تمام کوششوں کو استقامتی تحریکوں اور گروہوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور امریکا کی ساری کوششیں اس چٹان کے مقابلے میں ناکام ہوجائیں گی، کتائب حزب اللہ نے ایران پر نئی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا امریکی اقدامات سے کہ جن میں جنگ،دہشت گردی اور سازشوں کے سوا کچھ بھی نہیں، تنگ آ چکی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular