Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

خطے سے امریکی فوج کا ہر صورت خاتمہ ہونا چاہئے (عالمی مزاحمتی کانفرنس)

عراق سمیت پورے خطے میں امریکی موجودگی غیر قانونی ہے،امت مسلمہ امریکی فوج کو نکال باہر کرنے کیلئے مل کر کوششیں کرے،کانفرنس کا اعلامیہ
دشمن سے ہمیشہ ہوشیار رہیں،آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام، امریکی منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا،فلسطینی سفیر،علما امریکی فتنوں کے خلاف ڈٹ جائیں،یمنی مفتی اعظم
بغداد (نیوز ڈیسک)عراق میں مزاحمتی کانفرنس نے سینچری ڈیل کو مسترد کرتے ہوئے خطے سے امریکی افواج کو باہر نکالنے پر زور دیا ہے، العراق المقاوم کے عنوان سے کانفرنس میں فلسطینی سفیر، حماس اور دوسری مزاحمتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی، سید مجتبی حسینی نے کانفرنس کے نام ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا پیغام پڑھ کر سنایا اور دشمن سے ہمیشہ ہوشیار رہنے اور ظلم و تعدی کے خلاف ڈٹ جانے پر زور دیا،بغداد میں فلسطینی سفیر احمد عقیل نے کہا کہ فلسطینی "صدی کی ڈیل” کے لئے کسی قسم کی اہمیت کے قائل نہیں جبکہ یہ سازشی منصوبہ کسی طور کامیاب نہیں ہو سکتا،عراقی محکمہ اوقاف کے سربراہ عبداللطیف الھمیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیعہ و سنی، واحد اسلامی و انسانی تمدن کو تشکیل دینے والا عالم انسانیت کا وہ اہم اثاثہ ہیں جس کی شناخت "قدس” شریف ہے، یمن کے مفتی اعظم علامہ شمس الدین شرف نے کہا کہ خطے کے علماء کو امریکی فتنوں سے باخبر اور ان سے مقابلے پر ڈٹ جانا چاہئے،کانفرنس کے بعد جاری اعلامیہ میں سینچری ڈیل منصوبے کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ”صدی کی ڈیل” نامی منصوبہ دراصل امت مسلمہ اور خطے کے ممالک کے خلاف "شیطان بزرگ” کی ایک سازش ہے لہذا مسلم ممالک کو غاصب صہیونی رژیم اسرائیل کے ساتھ معمول کے دوستانہ تعلقات استوار کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے کیونکہ ایساکرنا امتِ مسلمہ کے ساتھ غداری ہے، عراق سمیت پورے خطے میں امریکی موجودگی غیر قانونی ہے جس کا ہر طور خاتمہ کیا جانا چاہئے،امت مسلمہ سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ خطے سے امریکی فوج کو نکال باہر کرنے کیلئے مل کر کوششیں کریں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular