
بغداد :عراق میں مٹی کے شدید طوفان سے ایک بار پھر زندگی مفلوج ہوگئی طوفان سے بغداد,نجف اور الانبار سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں ہزاروں افراد اسپتال پہنچ گئے سانس لینے میں دشواری کے باعث 5 ہزار سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا یہ ایک ماہ میں عراق میں آنا والا ساتواں مٹی کا طوفان ہے۔ دارالحکومت بغداد اور نجف سمیت مختلف شہر نارنجی اور پیلے گرد کے غبار اور بادلوں سے ڈھک گئے۔ پروازیں منسوخ یاموخر کردی گئیں وزارت صحت کے مطابق ریت کے طوفان کے باعث سانس لینے میں دشواری کاسامنا ہوتا ہے لہذا دمے اور سانس کے مریض احتیاط کریں اور گھروں میں رہیں. حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے عراق کے 18 میں سے 6 صوبوں میں معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔


































