
تہران: ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے کہا کہ میں امریکا کے وہم میں مبتلا صدر سے مخاطب ہوں جنھوں نے آج 9 کروڑ 10 لاکھ ایرانیوں کو دھمکیاں دی ہیں۔ محمد باقر ذوالقدر نے صدر ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ ایرانی عوام سے احترام کے ساتھ بات کریں ورنہ ہم بھی آپ کو دوسری زبان میں بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں لیکن اس کا نتیجہ امریکا کے لیے ناکامی، مایوسی اور بالآخر مذاکرات اور جنگ بندی کی درخواست کی صورت میں نکلا تھا۔


































