
تہران: ایران کے خطے میں امریکی اہداف پر جوابی حملوں نے تباہی مچادی۔ پاسداران انقلاب کے مطابق کویت کے امریکی زیر استعمال احمد الجابر ایئر بیس پر نصب امریکی لانگ رینج ارلی وارننگ ریڈار تباہ ہو گیا۔ بحرین میں قائم ایمیزون ویب سروسز کے ڈیٹا انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا جسے امریکی سینٹرل کمانڈ کی ڈیجیٹل آئی قرار دیا جاتا ہے۔ یہ خطے میں عسکری معلومات کی پراسیسنگ، ڈیٹا کے تبادلے اور انٹیلی جنس معاونت کا اہم مرکز تھا۔ نو ارب ڈالر کا یہ مرکز ناکارہ ہوگیا۔


































