
تہران :ایران نے شام کے علاقوں پر کیے گئے اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی سے بات چیت میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ صیہونی حکومت کو مقبوضہ علاقوں سے پیچھے ہٹنے اور مذہبی جذبات کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر شیعہ مقدس مقامات اور مزارات کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ایرانی صدر نے شام میں دہشت گردوں کے گروہوں کے دوبارہ فعال ہونے کے بارے میں بھی متنبہ کیا۔ دونوں صدور کے درمیان تجارت، تعاون اور شام میں حالیہ پیش رفت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


































