Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

امریکی اڈوں پر ایران کے مہلک وار، بڑے پیمانے پر تباہی، 2 امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

تہران : خطے میں امریکی اہداف پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ اردن میں الازرق ائیر بیس پر حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہےکہ اردن میں تعینات 2 امریکی اہلکار ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے دوران ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ایک اور امریکی اہلکار لاپتا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ حملے میں بیس پر 2 فائٹر جیٹس اور 3 امریکی طیارے تباہ ہو گئے۔ حملے میں فائٹر جیٹ شیلٹرز، پارکنگ ریمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ادھر کویت بھی شدید حملوں کی زد میں رہا۔ کویت آئل کمپنی کی تنصیب تباہ ہوگئی اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا، پلانٹ میں آگ لگ گئی اور بڑے علاقے کی بجلی معطل ہوگئی۔
سعودی عرب کے شہر الخرج میں پرنس سلطان ایئر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ اڈہ امریکی فضائیہ کے ری فیولنگ ٹینکر طیاروں کی میزبانی کر رہا تھا، جنہوں نے ایران پر امریکی حملوں میں معاونت فراہم کی۔ حملے سے تنصیبات میں آگ لگ گئی۔ بحرین میں بھی امریکی اہداف کو نقصان پہنچا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular