
جدہ : خلیجی ممالک اور اردن نے ایران اور اس کے حامیوں کے حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہےکہ انہیں روکا جائے۔ ۔کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، قطر اور اردن نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں اپنے دفاع کے حق کو دہرایا گیا اور حملوں کے خلاف خود مختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدام کرنے کا حق تسلیم کیا گیا۔ ساتھ ہی ایسے اقدامات کی مذمت کی گئی جو ایران کے وفادار عناصر اور حزب اللہ سے منسلک تنظیموں کے ذریعے خطے کے ممالک کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ بیان میں کہا گیاہےکہ وہ مجرمانہ حملوں کیخلاف اپنی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔ بیان میں عراقی حکومت سے بھی مطالبہ کیاگیاکہ وہ پڑوسیوں کیخلاف مسلح گروپوں کے حملوں کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات کرے تاکہ بھائی چارے کے تعلقات برقرار رہیں اور مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔


































