Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایرانی خواتین کا حجاب نہیں غزہ خطے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

نیویارک : ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے امریکی چینل سی این این کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک متعدد مسائل پر دوغلی پالیسی کا شکار ہیں۔ میں نے چند روز قبل یہاں ایک بڑے یورپی ملک کے وزیرخارجہ سے کہا کہ آپ کو یاد ہے جب ایران میں ایک لڑکی کی مشکوک موت واقع ہوئی تو آپ نے کتنا شور مچایا تھا؟ لیکن آج غزہ میں ہزاروں خواتین اور بچوں کو قتل کیا جارہا ہے پر آپ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے اور امریکہ اور یورپ کی طرف ان فلسطینی خواتین اور بچوں کے حق میں کوئی آواز نہیں سنتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ حجاب ایرانی ثقافت کا ایک جزء لاینفک ہے۔ دوغلی پالیسی کا شکار ممالک نے اس مسئلے پر خواتین کو ورغلا کر اپوزیشن بنانے کی کوشش کی۔ خواتین کو ایرانی معاشرے میں بڑا اہم مقام حاصل ہے اور سیاست اور دیگر شعبوں میں اہم مقامات پر فائز ہیں۔ ہماری خواتین سمجھ دار ہیں اور معاشرے میں بڑا کردار ادا کرتی ہیں۔ لہذا خواتین بخوبی جانتی ہیں کہ حجاب سمیت اجتماعی مسائل پر کیا موقف اختیار کرنا چاہئے۔ میرے خیال میں اس وقت ایرانی خواتین کا حجاب خطے کا سب سے بڑا مسئلہ نہیں ہے بلکہ خطے کا بڑا مسئلہ غزہ کے 34 ہزار سے زائد عوام ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ ہمیں ان پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular