
تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہےکہ ایرانی عوام جبر اور دباؤ کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔ بامعنی مذاکرات کی بنیاد صرف وعدوں کی پاسداری ہے اور اسی اصول کے بغیر کسی بھی مکالمے کا جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے طرزِ عمل کی وجہ سے ایران میں گہرا تاریخی عدم اعتماد پایا جاتا ہے جو اب بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکی عہدیداروں کے بیانات اور اقدامات غیر تعمیری اور متضاد رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ باہمی احترام اور عملی اقدامات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔


































